Iztirab

Iztirab

گہ پیر شیخ گاہ مرید مغاں رہے

گہ پیر شیخ گاہ مرید مغاں رہے 
اب تک تُو آبرو سے نبھی ہے جہاں رہے 
دنیا میں ہم رہے تُو کئی دن پہ اس طرح 
دشمن کہ گھر میں جیسے کوئی میہماں رہے 
اے دیدہ دل کو روتے ہو کیا تم ہمیں تو یاں 
یہ جھینکنا پڑا ہے کسی طرح جاں رہے 
قسمت تُو دیکھ بار بھی اپنا گرا تو واں 
جس دشت پر خطر میں کئی کارواں رہے 
صحبت کی گرمی ہم سے کوئی سیکھے مثل شمع 
سارے ہوئے سفید پہ تد بھی جواں رہے 
مسجد سے گر تُو شیخ نکالا ہمیں تُو کیا 
قائمؔ وہ مے فروش کی اپنے دکاں رہے 
قائمؔ اسی زمیں کو تُو پھر کہہ پر اس طرح 
.سن کر جسے کے چرخ میں نت آسماں رہے 

قائم چاند پوری 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *