Iztirab

Iztirab

ہر طرف یار کا تماشا ہے

ہر طرف یار کا تماشا ہے 
اِس کہ دیدار کا تماشا ہے 
عشق اُور عقل میں ہوئی ہے شرط 
جیت اُور ہار کا تماشا ہے 
خلوت انتظار میں اس کی 
در و دیوار کا تماشا ہے 
سینۂ داغ داغ میں مرے 
صحن گّل زار کا تماشا ہے 
ہے شکار کمند عشق سراجؔ 
.اِس گلے ہار کا تماشا ہے 

سراج اورنگ آبادی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *