Iztirab

Iztirab

ہر چند امردوں میں ہے اِک راہ کا مزا

ہر چند امردوں میں ہے اِک راہ کا مزا 
غیر از نسا ولے نہ ملا چاہ کا مزا 
خطرے سے اس کہ کر نہیں سکتا میں آہ بھی 
لیتا ہوں جی ہی جی میں سدا آہ کا مزا 
اپنی تُو عمر روز سیہ میں گزر گئی 
دیکھا کبھی نہ ہم نے شب ماہ کا مزا 
باللہ کہہ کہ اس نے قسم کھائی تھی کہیں 
واللہ بھولتا نہیں باللہ کا مزا 
بوسے کہ جُو سوال پہ اس نے کہا تھا واہ 
اب تک پھرے ہے دِل میں وہی واہ کا مزا 
لذت کو اس کہ سمجھیں ہیں کیا صاحب ورع 
کوئی پُوچھے اہل فسق سے تُو باہ کا مزا 
کیا وُہ بھی دِن تھے خوب کے لوٹیں تھے مصحفیؔ 
.ہم بھی نظارۂ گہہ و بے گاہ کا مزا 

مصحفی غلام ہمدانی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *