ایک دفعہ مرزا صاحب کی ہمشیرہ صاحبہ بیمار ہوئیں۔ مرزا صاحب ان کی عیادت کو گے۔ اور ان سے پوچھا، ’’کیا حال ہے؟‘‘ انہوں نے کہا، ’’مرتی ہوں۔ قرض کی فکر ہے، گردن پر لئے جاتی ہوں۔‘‘ مرزا صاحب فرمانے لگے، ’’اس میں بھلا فکر کی کیا بات ہے! خدا کے ہاں کون سے مفتی صدر الدین خاں بیٹھے ہیں جو ڈگری کرکے پکڑوا بلائیں گے؟‘‘