Iztirab

Iztirab

یہ اُور بات ہے تُجھ سے گلا نہیں کرتے

یہ اُور بات ہے تُجھ سے گلا نہیں کرتے 
جُو زخم تُو نے دیے ہیں بھرا نہیں کرتے 
ہزار جال لیے گھومتی پھرے دنیا 
تیرے اسیر کسی کہ ہوا نہیں کرتے 
یہ آئنوں کی طرح دیکھ بھال چاہتے ہیں 
کے دِل بھی ٹوٹیں تُو پھر سے جڑا نہیں کرتے 
وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کو 
دلوں کہ چاک رفو سے سلا نہیں کرتے 
جہاں ہو پیار غلط فہمیاں بھی ہوتی ہیں 
سو بات بات پہ یُوں دِل برا نہیں کرتے 
ہمیں ہماری انائیں تباہ کر دیں گی 
مکالمے کا اگر سلسلہ نہیں کرتے 
جُو ہم پہ گزری ہے جاناں وُہ تم پہ بھی گزرے 
جُو دِل بھی چاہے تُو ایسی دعا نہیں کرتے 
ہر اِک دعا کہ مقدر میں کب حضوری ہے 
.تمام غنچے تُو امجدؔ کھلا نہیں کرتے 

امجد اسلام امجد

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *