Iztirab

Iztirab

وقت صبح غروب آفتاب کا نظارہ

حیدرآباد میں دارالاقامہ کی نئی عمارتیں تعمیر ہوچکی تھیں وارڈن صاحب کا دفتر ہاسٹل کی شاندار عمارت کی اوپری منزل میں تھا۔ شام کا وقت تھا۔ مخدوم بھی کسی کام سے وارڈن صاحب کے دفتر میں بیٹھے تھے۔ کام کی باتیں ختم ہوئیں۔ وہ اٹھنے لگے تو وارڈن صاحب کی نظر دریچے سے باہر آسمان پر ڈوبتے سورج کی رو پہلی اور سنہری کرنوں پر پڑی۔ انہوں نے سب سے اور بالخصوص مخدوم سے کہا
ذرا ٹھہرنا، ابھی جب سورج پوری طرح غروب ہوجائے گا تو افق پر غروب آفتاب ایک بڑا ہی دلکش مرقع پیش کرے گا۔
حکم حاکم سمجھ کر سب ٹھہرنا ہی چاہتے تھے کہ مخدوم نے نہایت معصومانہ اور برجستہ انداز میں کہا
صاحب، ہم ذرا جلدی میں ہیں لیکن اس غروب آفتاب کے خوبصورت منظر کو دیکھنے کل صبح ضرور حاضر ہوجائیں گے۔
یہ کہا اور سب کو ہکا بکا چھوڑ کر رفو چکر ہوگئے۔ بڑی دیر کے بعد صبح کے وقت غروب آفتاب کے نظارہ بازی سمجھ میں آئی اور پھر قہقہوں کا طوفان پھٹ پڑا۔ 

مخدوم محی الدین 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *