Iztirab

Iztirab

وہ خزانہ جو اکثر دیوالیہ بنا دیتا ہے

ایک مشاعرے میں نریش کمار شاد نے اپنی باری پر جب 
حسب ذیل قطعہ پڑھا

جو بھی عورت ہے ساز ہستی کا 
بیش قیمت سا اک ترانہ ہے 
ایک ہیرا ہے، خوبرو ہو اگر 
نیک خو ہو تو اک خزانہ ہے 

بیدی صاحب نے فرمایا کہ       یہ وہ خزانہ ہے جو گھر والوں کو 
اکثر دیوالیہ بنادیا کرتا ہے۔

کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *