Iztirab

Iztirab

کبڈی کی تال پر

آؤ جوانو 
دھوم مچائیں ڈھول بجائیں 
ڈم ڈم ڈم ڈم 
یہ کھیل جوان جیالوں کا 
گھی مکھن کھانے والوں کا 
نر بیٹے جیوٹ ماؤں کے 
جوں کڑیل کیکر گاؤں کے 
بپھرے دھارے دریاؤں کے 
تگڑے جھکڑ صحراؤں کے 
آؤ جوانو 
دھوم مچائیں ڈھول بجائیں 
ڈم ڈم ڈم ڈم 
یہ بانکے چھیلے رت والے 
سج دھج والے پت ست والے 
یہ راگ سہاگ مشینوں کے 
یہ ہنستے پھول زمینوں کے 
نم کرتے ہیں ویرانوں کو 
بھر دیتے ہیں کھلیانوں کو 
آؤ جوانو 
دھوم مچائیں ڈھول بجائیں 
ڈم ڈم ڈم ڈم 

سید ضمیر جعفری

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *