مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے دل ایک وضع کی آب و ہوا میں رہتا ہے مرے وجود سے باہر بھی ہے کوئی موجود جو میرے ساتھ سلام و ثنا میں رہتا ہے میسر آتی ہے جس شب قیام کی توفیق وہ سارا دن مرا ذکر خدا میں رہتا ہے غلام بوزر و سلمان دل خوشی ہو کہ غم حدود زاویۂ ھل أتیٰ میں رہتا ہے نکل رہی ہے پھر اک بار حاضری کی سبیل سو کچھ دنوں سے دل اپنی ہوا میں رہتا ہے