ہو رہا ہے وہی جس کا اندیشہ ذہنوں میں پلتا رہا غیر لوگوں کو اپنا بنانے کا فن گل کھلا کر رہا تم جو یوں دشمن جاں ہمارے بنے تھے کہو ہم نہ کہتے تھے یہ فیصلہ بھی تمہارا ہمیں اپنی جانوں پہ سہنا پڑے گا ہم نہ کہتے تھے اک دن یہ ہجرت کا دکھ بن کے ناسور جسموں کو کھا جائے گا ہم نہ کہتے تھے یہ سائباں عارضی ہے