Iztirab

Iztirab

چاند سا چہرہ نُور کی چتون ماشاء اللہ ماشاء اللہ

چاند سا چہرہ نُور کی چتون ماشاء اللہ ماشاء اللہ 
طرفہ نکالا آپ نے جوبن ماشاء اللہ ماشاء اللہ 
گل رُخ نازک زلف ہے ، سنبل آنکھ ہے نرگس سیب زنخداں 
حُسن سے تُم ہو غیرت گُلشن ماشاء اللہ ماشاء اللہ 
ساقیٔ بزم روز ازل نے بادۂ حُسن بھرا ہے اِس میں 
آنکھیں ہیں ساغر شیشہ ہے گردن ماشاء اللہ ماشاء اللہ 
قہر غضب ظاہر کِی رکاوٹ آفت جاں در پردہ لگاوٹ 
چاہ کی تیور پیار کِی چتون ماشاء اللہ ماشاء اللہ 
غمزہ اچکا عشوہ ہے ، ڈاکو قہر ادائیں سحر ہیں باتیں 
چور نگاہیں ناز ہے، رہزن ماشاء اللہ ماشاء اللہ 
نّور کا تن ہے نُور کہ کپڑے اِس پر کیا زیور کی چمک ہے 
چھلے کنگن اکے جوشن ماشاء اللہ ماشاء اللہ 
جمع کیا ضدین کو تُم نے سختی اِیسی نرمی اِیسی 
موم بدن ہے دِل ہے ، آہن ماشاء اللہ ماشاء اللہ 
واہ امیرؔ ایسا ہو، کہنا شعر ہیں یا معشوق کا گہنہ 
.صاف ہے ، بندش مضموں روشن ماشاء اللہ ماشاء اللہ

امیر مینائی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *