Iztirab

Iztirab

اے غم زدہ ضبط کر کہ چلنا

اے غم زدہ ضبط کر کہ چلنا 
ہر گام ٹھہر ٹھہر کہ چلنا 
اَنداز غضب ہے یہ بتوں کا 
ہاتھوں کو کمر پہ دھر کہ چلنا 
جاتے ہوئے اس گلی سے ہم کو 
ہر گام اِک آہ بھر کہ چلنا 
اے کبک کہاں تُو اُور وُہ رفتار 
پاوے گا نہ ایسا مر کہ چلنا 
اے مصحفیؔ کیوں دبُوں نہ اُس سے 
.عاشق کا ہے شیوہ ڈر کہ چلنا

مصحفی غلام ہمدانی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *