Iztirab

Iztirab

پس قافلہ جُو غبار تھا کوئی اس میں ناقہ سوار تھا

پس قافلہ جُو غبار تھا کوئی اس میں ناقہ سوار تھا 
ابھی گرد باد ہو اڑ گیا وُہ عجب طرح کا غبار تھا 
میں نگاہ پاک سے دیکھے تھا تیرے حُسن پاک کو اس پہ بھی 
میرے جی میں خواہش وصل تھی میرے دُل میں بوس و کنار تھا 
دِل خستَہ پہلو میں رہ گیا میرے سرد ہو کہ تُو کیا عجب 
کے کسی کی صافیٔ شست کا یہ خدنگ خوردہ شکار تھا 
میری بے کسی پہ تیری نظر نہ پڑی جب اے بت عشوہ گر 
وُہ جُو ترا عہد شباب تھا سُو وُہ عین جُوش بہار تھا 
میں مزار کو بھی مٹا دیا میں غبار کو بھی اڑا دیا 
کے تیری صفائے مزاج پر میری خاک سے بھی غبار تھا 
اس ادا سے تیر لگاوے تھا تُو بہ روئے تودۂ مشت گُل 
کے فلک بہ تیغ و کمان بھی تیرا محو کند و کدار تھا 
یہ جنُوں کی عقدہ کشائیاں کوئی بُھولتا ہوں میں مصحفیؔ 
.کے بہ روئے ہر سر آبلہ وہی ناخن سر خار تھا 

مصحفی غلام ہمدانی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *