پڑھ نہ اے ہم نشیں وصال کا شعر جس سے رنگیں ہو خط و خال کا شعر یوں تلاشی جو چاہے لکھ جاوے لیک مشکل ہے بول چال کا شعر طول کھینچا بیان نک سک نے میں لکھا اس کے بال بال کا شعر اس کے عشق کمر میں اے یارو ہم تو کہنے لگے خیال کا شعر سو خیالی بھی ایسا جس کے حضور گرد ہے میرزا جلالؔ کا شعر مصحفیؔ تیرے شعر دل کش کو اب تو لگتا نہیں کمال کا شعر
غلام ہمدانی مصحفی