Iztirab

Iztirab

تب کراں تا بہ کراں صبح کی آہٹ گونجی

تب کراں تا بہ کراں صبح کی آہٹ گونجی 
آفتاب ایک دھماکے سے افق پر آیا 
اب نہ وہ رات کی ہیبت تھی نہ ظلمت کا وہ ظلم 
پرچم نور یہاں اور وہاں لہرایا 
جتنی کرنیں بھی اندھیرے میں ابھر کر ابھریں 
نوک پر رات کا دامان دریدہ پایا 
میری تاریخ کا وہ باب منور ہے یہ دن 
جس نے اک قوم کو خود اس کا پتہ بتلایا

احمد ندیم قاسمی 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *