آج وہ بات سہی جس میں تری کل کل جائے کیا کروں لیکن اگر کوئی مہینہ ٹل جائے یوں لگی کوسنے چوپڑ میں جو ہاری وہ پری ستی ہو جائے دمن مر ترا راجہ نل جائے ڈھلتی پھرتی ہوئی اے چھانو جو وہ اتراویں حق کرے تیری طرح ان کا بھی جوبن ڈھل جائے آہ کی لو جو مری چوڑی سے نکلے باجی شمع یہ بختوں جلی کیوں نہ بھلا جل جل جائے اسے قربان کروں جو مجھے چھیڑے انشاؔ میری چھاتی جو چھوئے اس کی ہتھیلی جل جائے