ہر ملاقات ادھوری رہی اس الجھن میں
ہر ملاقات ادھوری رہی اس الجھن میں یعنی اظہار محبت میں پہل کیسے ہو اشفاق حسین Fazi Khan
ہر ملاقات ادھوری رہی اس الجھن میں یعنی اظہار محبت میں پہل کیسے ہو اشفاق حسین Fazi Khan
اب اس کے بنا یوں ہیں شب و روز ہمارے جیسے کوئی دروازہ نہ ہو گھر میں کسی کے اشفاق حسین Fazi Khan
میں اپنی پیاس میں کھویا رہا خبر نہ ہوئی قدم قدم پہ وہ دریا پکارتا تھا مجھے اشفاق حسین Fazi Khan
تمہیں منانے کا مجھ کو خیال کیا آئے کہ اپنے آپ سے روٹھا ہوا تو میں بھی ہوں اشفاق حسین Fazi Khan
پھول مہکیں گے یوں ہی چاند یوں ہی چمکے گا تیرے ہوتے ہوئے منظر کو حسیں رہنا ہے اشفاق حسین Fazi Khan
دل کی جاگیر میں میرا بھی کوئی حصہ رکھ میں بھی تیرا ہوں مجھے بھی تو کہیں رہنا ہے اشفاق حسین Fazi Khan
دن بھر کے جھمیلوں سے بچا لایا تھا خود کو شام آتے ہی اشفاقؔ میں ٹوٹا ہوا کیوں ہوں اشفاق حسین Fazi Khan
تلاش اپنی خود اپنے وجود کو کھو کر یہ کار عشق ہے اس میں لگا تو میں بھی ہوں اشفاق حسین Fazi Khan
جو خواب کی دہلیز تلک بھی نہیں آیا آج اس سے ملاقات کی صورت نکل آئی اشفاق حسین Fazi Khan
وہ ہو نہ سکا اپنا تو ہم ہو گئے اس کے اس شخص کی مرضی ہی میں ڈھالے ہوئے ہم ہیں اشفاق حسین Fazi Khan