بیدمؔ تمہاری آنکھیں ہیں کیا عرش کا چراغ
بیدمؔ تمہاری آنکھیں ہیں کیا عرش کا چراغ .رُوشن کیا ہے نقش کف پائے یار نے بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
بیدمؔ تمہاری آنکھیں ہیں کیا عرش کا چراغ .رُوشن کیا ہے نقش کف پائے یار نے بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
اے چشم تمنا تیری اُمید بر آئے .اُٹھتا ہے نقاب رُخ جانانہ مبارک بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
ہلکی سی اِک خراش ہے قاصد کہ حلق پر .یہ خط جواب خط ہے کے خط کی رسید ہے بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
فرقت میں تیرے غم و الم نے .تنہا مُجھے پا کہ مار ڈالا بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
اسرار مُحبت کا اظہار ہے نا ممکن ٹوٹا ہے نہ ٹوٹے گا قفل در خاموشی بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
گر قلزم عشق ہے بے ساحل اے خضر تُو بے ساحل ہی سہی .جس مُوج میں ڈوبے کشتی دِل اس مُوج کو تُو ساحل کر دے بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
بُلبُل کو مبارک ہو ہوائے گُل و گلشن .پروانے کو سوز دِل پروانہ مبارک بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
عاشق نہ ہو تُو حُسن کا گھر بے چراغ ہے .لیلیٰ کو قیس شمع کو پروانہ چاہیے بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
حسرت و یاس و آرزو شوق کا اقتدا کریں .کشتہ غم کی لاش پر دھوم سے ہو نماز عشق بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com
ہوش نہ تھا بے ہوشی تھی بے ہوشی میں پھر ہوش کہاں .یاد رہی خاموشی تھی جُو بھول گئے افسانہ تھا بیدم شاہ وارثی iztirabiztirab.com