Iztirab

Iztirab

Meeraji Geet

جب آتے ہوئے روکا نہ تمہیں پھر جاتے ہوئے کیوں روکیں گے

جب جھونکا ہوا کا آتا ہے پتی پتی کو ہلاتا ہے اور جب پھلواری جھوم اٹھے جیسے آتا ہے جاتا ہے جب آتے ہوئے روکا نہ تمہیں پھر جاتے ہوئے کیوں روکیں گے جب رات جگت پر چھاتی ہے تاروں کی سبھا جماتی ہے سب آنکھ مچولی کھیلتے ہیں جب آئے سویرا جاتی ہے جب […]

جب آتے ہوئے روکا نہ تمہیں پھر جاتے ہوئے کیوں روکیں گے Read More »

تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں

کیا تم سپنوں کی مایا ہو یا اس جیون کی چھایا ہو یوں ہی جال میں مت الجھاؤ ہمیں تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں دھرتی پر پھیلا جنگل ہو آکاش کا چنچل بادل ہو یہ پہیلی آج بجھاؤ حسیں تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں کیا پہلے کبھی سنجوگ ہوا یا آج

تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں Read More »

پریت کی ریت امر ہے

پریت کی ریت امر ہے جگ میں کیسے اس کو نہ مانے کوئی آنکھ کھلی اب مٹے بہانے کیسے کرے بہانے کوئی مٹا دھندلکا دل سے غم کا پل میں سکھ کا سورج چمکا سکھ نے پھیلایا اجیالا اس کو اب پہچانے کوئی پریت کی ریت امر ہے جگ میں کیسے اس کو نہ مانے

پریت کی ریت امر ہے Read More »

آج کھلی من کی پھلواری

آج کھلی من کی پھلواری سندر پیاری پیاری راج بھون اب رنگ محل ہے یا برندابن کا جنگل ہے جب میں رانی بنی رادھکا اور راجہ ہے شیام بہاری آج کھلی من کی پھلواری رل مل سکھیاں ناچیں گائیں سکھ سنگت میں دھوم مچائیں پھلواری سے چن چن لائیں پھول سے سیج سجائیں ساری آج

آج کھلی من کی پھلواری Read More »