Iztirab

Iztirab

Munir Niazi

الٹےسیدھے خیال

اب جو ملے تو روک کے پوچھوں دیکھا بھی ہے کبھی اپنا حال کہاں گئی وہ رنگت تیری سانپوں جیسی چال باتیں کرتی اسرای آنکھیں ہوا سے اڑتے بال کہاں گیا وہ ٹھاٹھیں مارتا لہو کا اندھا زور سانسوں کی سی گرم جوانی لے گئے کون سے چور منیر نیازی iztirabiztirab.com

الٹےسیدھے خیال Read More »

لاہور میں اپریل کے پہلے دن

عجیب رت کے عجیب دن ہیں نہ دھوپ میں سکھ نہ چھاؤں میں سکھ یہ دل بھی لگتا نہیں ہے جو چھاؤں میں بھی بیٹھو تپش بھی سورج کی سہنا مشکل یہ کیسے سایہ ہیں ان بنوں میں سفید دھوپیں سفید جن ہیں عجیب رت کے عجیب دن ہیں منیر نیازی iztirabiztirab.com

لاہور میں اپریل کے پہلے دن Read More »

شوق فقیری کا

کچھ شوق تھا یار فقیری کا کچھ عشق نے در در بھٹکایا کچھ یار نے کسر نہ چھوڑی تھی کچھ زہر رقیب نے گھول دیا کچھ ہجر فراق کا رنگ چڑھا کچھ یار نے غم انمول دیا کچھ قسمت تھی بد قسمت کی کچھ ہجر وصال میں گھول دیا کچھ یوں بھی راہیں مشکل تھیں

شوق فقیری کا Read More »