نہیں ہوں میں تو تری بندگی کے کیا معنی
نہیں ہوں میں تو تری بندگی کے کیا معنی نہیں ہے تو تو خدا کون ہے زمانے کا مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
نہیں ہوں میں تو تری بندگی کے کیا معنی نہیں ہے تو تو خدا کون ہے زمانے کا مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
میری ہستی سے تو اچھی ہیں ہوائیں یا رب کہ جو آزاد پھرا کرتی ہیں میدانوں میں مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
اس کا بھی ایک وقت ہے آنے دو موت کو مضطرؔ خدا کی یاد ابھی کیوں کرے کوئی مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
باقی کی محبت میں دل صاف ہوا اتنا جب سر کو جھکاتا ہوں شیشہ نظر آتا ہے مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
کہہ دو ساقی سے کہ پیاسا نہ نکالے مجھ کو عمر بھر روئیں گے مٹی کے پیالے مجھ کو مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
حسینوں پر نہیں مرتا میں اس حسرت میں مرتا ہوں کہ ایسے ایسے لوگوں کے لیے ظالم قضا کیوں ہے مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
جب ان کی پتیاں بکھریں تو سمجھے مصلحت اس کی یہ گل پہلے سمجھتے تھے ہوا بے کار چلتی ہے مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
دل ان کو مفت دینے میں دشمن کو رشک کیوں ہم اپنا مال دیتے ہیں اس میں کسی کا کیا مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
لطف قربت ہے مے پرستی میں میں خدا دیکھتا ہوں مستی میں مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
جناب خضر راہ عشق میں لڑنے سے کیا حاصل میں اپنا راستہ لے لوں تم اپنا راستہ لے لو مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com