وہ مذاق عشق ہی کیا کہ جو ایک ہی طرف ہو
وہ مذاق عشق ہی کیا کہ جو ایک ہی طرف ہو مری جاں مزا تو جب ہے کہ تجھے بھی کل نہ آئے مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
وہ مذاق عشق ہی کیا کہ جو ایک ہی طرف ہو مری جاں مزا تو جب ہے کہ تجھے بھی کل نہ آئے مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
محبت کا اثر پھر دیکھنا مرنے تو دو مجھ کو وہ میرے ساتھ زندہ دفن ہو جائیں عجب کیا ہے مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
ہمارے میکدے میں خیر سے ہر چیز رہتی ہے مگر اک تیس دن کے واسطے روزے نہیں رہتے مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
ایمان ساتھ جائے گا کیوں کر خدا کے گھر کعبے کا راستہ تو کلیسا سے مل گیا مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
کعبے میں ہم نے جا کے کچھ اور حال دیکھا جب بت کدہ میں پہنچے صورت ہی دوسری تھی مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
ہستئ غیر کا سجدہ ہے محبت میں گناہ آپ ہی اپنی پرستش کے سزا وار ہیں ہم مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
ساقی تری نظر تو قیامت سی ڈھا گئی ٹھوکر لگی تو شیشۂ توبہ بھی چور تھا مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
خدا بھی جب نہ ہو معلوم تب جانو مٹی ہستی فنا کا کیا مزا جب تک خدا معلوم ہوتا ہے مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
تصور خانہ آبادی کرے گا ترے گھر میں رہوں گا میرے گھر تو مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
بت خانے میں کیا یاد الٰہی نہیں ممکن ناقوس سے کیا کار اذاں ہو نہیں سکتا مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com