مرا رونا ہنسی ٹھٹھا نہیں ہے
مرا رونا ہنسی ٹھٹھا نہیں ہے ذرا روکے رہو اپنی ہنسی تم مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
مرا رونا ہنسی ٹھٹھا نہیں ہے ذرا روکے رہو اپنی ہنسی تم مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
اے خدا دنیا پہ اب قبضہ بتوں کا چاہیے ایک گھر تیرے لیے ان سب نے خالی کر دیا مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
میان حشر یہ کافر بڑے اترائے پھرتے ہیں مزہ آ جائے ایسے میں اگر سن لے خدا میری مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
نچھاور بت کدہ پر دل کروں کعبہ تو کوسوں ہے کہاں لے جاؤں اتنی دور قربانی محبت کی مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
تم کیوں شب جدائی پردے میں چھپ گئے ہو قسمت کے اور تارے سب آسمان پر ہیں مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
صدمہ بت کافر کی محبت کا نہ پوچھو یہ چوٹ تو کعبے ہی کے پتھر سے لگی ہے مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
بت کدہ میں تو تجھے دیکھ لیا کرتا تھا خاص کعبے میں تو صورت بھی دکھائی نہ گئی مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
ٹھہرنا دل میں کچھ بہتر نہ جانا بھرے گھر کو انہوں نے گھر نہ جانا مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
جتنے بت ہیں میں سب پہ مرتا ہوں میرا ایمان ایک ہو تو کہوں مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com
خدمت گشت بگولوں کو تو دی صحرا میں میں بھی برباد ہوں مجھ کو بھی کوئی کام بتا مضطر خیرآبادی iztirabiztirab.com