کیا ڈھونڈھنے جاؤں میں کسی کو
کیا ڈھونڈھنے جاؤں میں کسی کو اپنا مجھے خود پتا نہیں ہے سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
کیا ڈھونڈھنے جاؤں میں کسی کو اپنا مجھے خود پتا نہیں ہے سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
جب دل پہ چھا رہی ہوں گھٹائیں ملال کی اس وقت اپنے دل کی طرف مسکرا کے دیکھ سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
مرکز پہ اپنے دھوپ سمٹتی ہے جس طرح یوں رفتہ رفتہ تیرے قریب آ رہا ہوں میں سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
میں دیکھتا ہوں آپ کو حد نگاہ تک لیکن مری نگاہ کا کیا اعتبار ہے سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
تعجب کیا لگی جو آگ اے سیمابؔ سینے میں ہزاروں دل میں انگارے بھرے تھے لگ گئی ہوگی سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
صحرا سے بار بار وطن کون جائے گا کیوں اے جنوں یہیں نہ اٹھا لاؤں گھر کو میں سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
دنیا ہے خواب حاصل دنیا خیال ہے انسان خواب دیکھ رہا ہے خیال میں سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
چمک جگنو کی برق بے اماں معلوم ہوتی ہے قفس میں رہ کے قدر آشیاں معلوم ہوتی ہے سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
ہائے سیمابؔ اس کی مجبوری جس نے کی ہو شباب میں توبہ سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
غم مجھے حسرت مجھے وحشت مجھے سودا مجھے ایک دل دے کر خدا نے دے دیا کیا کیا مجھے سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com