منزل ملی مراد ملی مدعا ملا
منزل ملی مراد ملی مدعا ملا سب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
منزل ملی مراد ملی مدعا ملا سب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
خلوص دل سے سجدہ ہو تو اس سجدے کا کیا کہنا وہیں کعبہ سرک آیا جبیں ہم نے جہاں رکھ دی سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
دل آفت زدہ کا مدعا کیا شکستہ ساز کیا اس کی صدا کیا سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
رنگ بھرتے ہیں وفا کا جو تصور میں ترے تجھ سے اچھی تری تصویر بنا لیتے ہیں سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
خدا اور ناخدا مل کر ڈبو دیں یہ تو ممکن ہے میری وجہ تباہی صرف طوفاں ہو نہیں سکتا سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
کہانی ہے تو اتنی ہے فریب خواب ہستی کی کہ آنکھیں بند ہوں اور آدمی افسانہ ہو جائے سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
وہ آئینہ ہو یا ہو پھول تارہ ہو کہ پیمانہ کہیں جو کچھ بھی ٹوٹا میں یہی سمجھا مرا دل ہے سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
گناہوں پر وہی انسان کو مجبور کرتی ہے جو اک بے نام سی فانی سی لذت ہے گناہوں میں سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
سارے چمن کو میں تو سمجھتا ہوں اپنا گھر جیسے چمن میں میرا کوئی آشیاں بنا سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com
لہو سے میں نے لکھا تھا جو کچھ دیوار زنداں پر وہ بجلی بن کے چمکا دامن صبح گلستاں پر سیماب اکبرآبادی iztirabiztirab.com