تجھے یاد کر کے بھلانے سے پہلے میں رویا بہت مسکرانے سے پہلے کہ رو رو کے سونا تو ہنس ہنس کے اٹھنا ہم ایسے نہ تھے دل لگانے سے پہلے مرے خواب رہ جائیں نہ پھر ادھورے جبیں چوم لینا جگانے سے پہلے تم اپنی تباہی کا ماتم تو کر لو مرے حال پہ مسکرانے سے پہلے میں ٹوٹا میں بکھرا ہوا ریزہ ریزہ مری جاں ترے خط جلانے سے پہلے بہت یاد آئے گی پاگل سی لڑکی یہ سوچا نہیں تھا بھلانے سے پہلے تمہیں صرف رنج و الم ہی ملیں گے ذرا سوچ لو دل لگانے سے پہلے غزل پیش خدمت ہے راہیؔ کی سن لو کہا اس نے سب کو سنانے سے پہلے