جب دل ہی ٹوٹ گیا ہم جی کے کیا کریں گے الفت کا دیا ہم نے اس دل میں جلایا تھا امید کے پھولوں سے اس گھر کو سجایا تھا اک بھیدی لوٹ گیا ہم جی کے کیا کریں گے معلوم نہ تھا اتنی مشکل ہیں مری راہیں ارماں کے بہے آنسو حسرت نے بھری آہیں ہر ساتھی چھوٹ گیا ہم جی کے کیا کریں گے جب دل ہی ٹوٹ گیا ہم جی کے کیا کریں گے