جائیے آپ کہاں جائیں گے یہ نظر لوٹ کے پھر آئے گی دور تک آپ کے پیچھے پیچھے میری آواز چلی جائے گی جائیے آپ کہاں جائیں گے آپ کو پیار مرا یاد جہاں آئے گا کوئی کانٹا وہیں دامن سے لپٹ جائے گا جائیے آپ کہاں جائیں گے یہ نظر لوٹ کے پھر آئے گی جب اٹھے گی مری بیتاب نگاہوں کی طرح روک لے گی کوئی ڈالی مری بانہوں کی طرح جائیے آپ کہاں جائیں گے یہ نظر لوٹ کے پھر آئے گی دیکھیے چین ملے گا نہ کہیں دل کے سوا آپ کا کوئی نہیں کوئی نہیں دل کے سوا جائیے آپ کہاں جائیں گے یہ نظر لوٹ کے پھر آئے گی