جو مُجھے بھلا دیں گے ، میں انہیں بھلا دوں گا سب غرور ان کا میں ، خاک میں ملا دوں گا دیکھتا ہوں سب شکلیں سن رہا ہوں سب باتیں سب حساب ان کا میں ایک دن چکا دوں گا روشنی دکھا دوں گا ، ان اندھیر نگروں میں اِک ہوا ضیاؤں کی چار سو چلا دوں گا بے مثال قریوں کہ بے کنار باغوں کے اپنے خواب لوگوں کہ خواب میں دکھا دوں گا میں منیرؔ جاؤں گا ، ایک دن اسے ملنے .اس کہ در پہ جا کہ میں ، ایک دن صدا دوں گا
منیر نیازی