ساری دنیا ہے ایک پردہ راز اف رے تیرے حجاب کے انداز موت کو اہل دل سمجھتے ہیں زندگانی عشق کا آغاز مر کے پایا شہید کا رتبہ میری اس زندگی کی عمر دراز کوئی آیا تری جھلک دیکھی کوئی بولا سنی تری آواز ہم سے کیا پوچھتے ہو ہم کیا ہیں اک بیاباں میں گمشدہ آواز تیرے انوار سے لبالب ہے دل کا سب سے عمیق گوشۂ راز آ رہی ہے صدائے ہاتف غیب .جوشؔ ہمتائے حافظ شیراز
جوش ملیح آبادی