Iztirab

Iztirab

کب تک

کب تک مجھ سے پیار کرو گے 
کب تک؟ 
جب تک میرے رحم سے بچے کی تخلیق کا خون بہے گا 
جب تک میرا رنگ ہے تازہ 
جب تک میرا انگ تنا ہے 
پر اس کے آگے بھی تو کچھ ہے 
وہ سب کیا ہے 
کسے پتہ ہے 
وہیں کی ایک مسافر میں بھی 
انجانے کا شوق بڑا ہے 
.پر تم میرے ساتھ نہ ہوگے تب تک

فہیمدہ ریاض

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *