Iztirab

Iztirab

خوب آزادی صحافت ہے

خوب آزادی صحافت ہے 
نظم لکھنے پہ بھی قیامت ہے 
دعویٰ جمہوریت کا ہے ہر آن 
یہ حکومت بھی کیا حکومت ہے 
دھاندلی دھونس کی ہے  پیداوار 
سب کو معلوم یہ حقیقت ہے 
خوف کے ذہن و دل پہ سائے ہیں 
کس کی عزت یہاں سلامت ہے 
کبھی جمہوریت یہاں آئے 
.یہی جالب ہماری حسرت ہے

حبیب جالب

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *