تجھے پایا کہ تجھ کو کھو دیا ہے
تجھے پایا کہ تجھ کو کھو دیا ہے یہ اکثر سوچ کر دل رو دیا ہے ہمارا داغ دل جائے نہ جائے ترا دامن تو ہم نے دھو دیا ہے حبیب جالب iztirabiztirab.com
تجھے پایا کہ تجھ کو کھو دیا ہے یہ اکثر سوچ کر دل رو دیا ہے ہمارا داغ دل جائے نہ جائے ترا دامن تو ہم نے دھو دیا ہے حبیب جالب iztirabiztirab.com
مدتیں ہو گئیں خطا کرتے شرم آتی ہے اب دعا کرتے چاند تارے بھی ان کا اے جالبؔ تھرتھراتے ہیں سامنا کرتے حبیب جالب iztirabiztirab.com
نت نئے شہر نت نئی دنیا ہم کو آوارگی سے پیار رہا ان کے آنے کے بعد بھی جالبؔ دیر تک ان کا انتظار رہا حبیب جالب iztirabiztirab.com
ڈوب جائے گا آج بھی خورشید آج بھی تم نظر نہ آؤ گے بیت جائے گی اس طرح ہر شام زندگی بھر ہمیں رلاؤ گے حبیب جالب iztirabiztirab.com
رنگ و بوئے گلاب کہہ لوں گا موج جام شراب کہہ لوں گا لوگ کہتے ہیں تیرا نام نہ لوں میں تجھے ماہتاب کہہ لوں گا حبیب جالب iztirabiztirab.com
زلف کی بات کیے جاتے ہیں دن کو یوں رات کیے جاتے ہیں چند آنسو ہیں انہیں بھی جالبؔ نذر حالات کیے جاتے ہیں حبیب جالب iztirabiztirab.com
غم کے سانچے میں ڈھل سکو تو چلو تم مرے ساتھ چل سکو تو چلو دور تک تیرگی میں چلنا ہے صورت شمع جل سکو تو چلو حبیب جالب iztirabiztirab.com
سبزہ زاروں میں گزر تھا اپنا مست و شاداب نگر تھا اپنا جب اٹھاتا ہے کوئی محفل سے یاد آتا ہے کہ گھر تھا اپنا حبیب جالب iztirabiztirab.com
کوچۂ صبح میں جا پہنچے ہم صورت موج صبا پہنچے ہم لاکھ اس گل کا پیام آیا تھا لاکھ تھے آبلہ پا پہنچے ہم حبیب جالب iztirabiztirab.com
دوستو مشورے نہ دو ہم کو مشوروں سے دماغ جلتا ہے یہ کسی نے غلط کہا تم سے ان کھلونوں سے جی بہلتا ہے حبیب جالب iztirabiztirab.com