عمر بے وجہ نہ بے ربط گزاری جائے آئنہ دیکھ کے تصویر اتاری جائے وہی کمرہ وہی خوشبو وہی ہر شب کی گھٹن آج کی رات کہیں اور گزاری جائے یوں ضرورت کی دکاں سے ہے تعلق اس کا جیسے چوراہے پہ ہر روز بھکاری جائے خوف آنکھوں کے کٹوروں سے چھلک جائے گا مشت بھر خاک سہی چہرے پہ ماری جائے ہے کھنڈر جسم مگر روح کی تسکیں کے لیے بوڑھی دیوار کسی طرح سنواری جائے شام ہی سے مرے بستر کی شکن کہتی ہے آج بھی کل کی طرح رات نہ بھاری جائے اپنے تکیے پہ لکھا اس نے یہ مصرع عاجزؔ آنکھ لگ جائے تو پھر چیخ نہ ماری جائے