ان اجلے محلوں کے تلے ہم گندی گلیوں میں پلے سو سو بوجھے من پہ لیے میل اور ماٹی تن پہ لیے دکھ سہتے غم کھاتے رہے پھر بھی ہنستے گاتے رہے ہم دیپک طوفاں میں جلے ہم گندی گلیوں میں پلے دنیا نے ٹھکرایا ہمیں رستوں نے اپنایا ہمیں سڑکیں گھر سڑکیں ہی چتا کیوں آئے کیا کر کے چلے ہم گندی گلیوں میں پلے دل میں کھٹکا کچھ بھی نہیں ہم کو پروا کچھ بھی نہیں چاہو تو ناکارہ کہو چاہو تو آوارہ کہو ہم ہی برے تم سب ہو بھلے ہم گندی گلیوں میں پلے