بلاتی ہے مگر جانے کا نئیں وہ دنیا ہے ادھر جانے کا نئیں ستارے نوچ کر لے جاؤں گا میں خالی ہاتھ گھر جانے کا نئیں مرے بیٹے کسی سے عشق کر مگر حد سے گزر جانے کا نئیں وہ گردن ناپتا ہے ناپ لے مگر ظالم سے ڈر جانے کا نئیں وبا پھیلی ہوئی ہے ہر طرف ابھی ماحول مر جانے کا نئیں
راحت اندوری
![بلاتی ہے مگر جانے کا نئیں 1 IMG 20240311 005241](https://iztirab.com/wp-content/uploads/2024/03/IMG_20240311_005241.jpg)