Iztirab

Iztirab

بہت روشن ہے شام غم ہماری

بہت روشن ہے شام غم ہماری 
کسی کی یاد ہے ہم دم ہماری 
غلط ہے لا تعلق ہیں چمن سے 
تمہارے پھول اور شبنم ہماری 
یہ پلکوں پر نئے آنسو نہیں ہیں 
ازل سے آنکھ ہے پر نم ہماری 
ہر اک لب پر تبسم دیکھنے کی 
تمنا کب ہوئی ہے کم ہماری 
کہی ہے ہم نے خود سے بھی بہت کم 
.نہ پوچھو داستان غم ہماری

حبیب جالب

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *