Iztirab

Iztirab

گلشن کی فضا دھواں دھواں ہے

گلشن کی فضا دھواں دھواں ہے 
کہتے ہیں بہار کا سماں ہے 
بکھری ہوئی پتیاں ہیں گل کی 
ٹوٹی ہوئی شاخ آشیاں ہے 
جس دل سے ابھر رہے تھے نغمے 
پہلو میں وہ آج نوحہ خواں ہے 
ہم ہی نہیں پائمال تنہا 
اے دوست تباہ اک جہاں ہے 
جالب وہ کہاں ہے عشق تیرا 
.پیارے وہ غزل تری کہاں ہے

حبیب جالب

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *