Iztirab

Iztirab

ہم نے دل سے تجھے سدا مانا

ہم نے دل سے تجھے سدا مانا 
تو بڑا تھا تجھے بڑا مانا 
میر و غالب کے بعد انیس کے بعد 
تجھ کو مانا بڑا بجا مانا 
تو کہ دیوانہ صداقت تھا 
تو نے بندے کو کب خدا مانا 
تجھ کو پروا نہ تھی زمانے کی 
تو نے دل ہی کا ہر کہا مانا 
تجھ کو خود پہ تھا اعتماد اتنا 
خود ہی کو تو نہ رہنما مانا 
کی نہ شب کی کبھی پذیرائی 
صبح کو لائق ثنا مانا 
ہنس دیا سطح ذہن عالم پر 
جب کسی بات کا برا مانا 
یوں تو شاعر تھے اور بھی اے جوش 
.ہم نے تجھ سا نہ دوسرا مانا

حبیب جالب

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *